پٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی سما ء نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *