پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں

کولمبو(پاکستان امیج) ایشیا کپ کے بڑے معرکے کیلئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پریما داسا سٹیڈیم پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستان اور بھارت کے آج ہونیوالے اہم میچ کا ٹاس 2 بجے ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹاکرا اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فہیم اشرف کو جاندار پرفارمنس کیلئے ایک اور موقع دیدیا گیا۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب، امام الحق، فخر زمان، سلمان آغا، افتخار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *