محمد رضوان نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر لیکن کیا وہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز کھیل پائیں گے؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج )نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل رضوان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہے، انکی کمی محسوس ہوگی، وکٹ کیپر بیٹر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے دو میچز میں آرام دیکر فٹنس بحال کرنا ترجیع ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں قیام کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *