جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں، بے گناہوں کو رہا کریں: شیخ رشید

راولپنڈی (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں کیس لڑیں گے اور مقدمات ختم ہوں گے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔جو پاکستان میں نہیں تھے، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونی دائرے میں رہ کر یہ کیسز لڑیں گے اور جیتیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *