سونے کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی

کراچی (پاکستان امیج )ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بھاری کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6687 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 72 ڈالر کم ہو کر 2289 ڈالر فی اونس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *