اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں دو مرتبہ پرویز الہی کو شیخ رشید کا فون آیا، وکیل نے اپنے فون سے پرویز الہی کی شیخ رشید سے بات کروائی۔پرویز الہی کا فون پر شیخ رشید سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے دو دن تھانہ سی آئی اے میں رکھا جس میں آپ کو رکھا گیا تھا، بہت ظالم لوگ ہیں، میں نے بتایا کہ دل میں اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں۔
Pakistan Image