ٹیم مینجمنٹ کے محمد رضوان سے متعلق اہم فیصلے پر کپتان بابراعظم نے کھل کر اختلاف کر دیا

لاہور (پاکستان امیج ) قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا چاہتی ہے لیکن کپتان بابراعظم اس کے حق میں نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر اراکین ایک بار پھر محمدرضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوینٹی میں چوتھے نمبر پر کھلانا چاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم انہیں چوتھے نمبر پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران محمد رضوان ہمسٹرنگ کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور پولین لوٹ گئے تاہم اب تک ان کے بارے میں اگلا ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے متعلق کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آ سکی ہے جبکہ اس سے قبل اعظم خان بھی گٹھنے میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ حسیب اللہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *