لاہور ایئرپورٹ پر برطانوی نژاد پاکستانی پر ’تشدد‘ کرنا ایف آئی اے اہلکار کو مہنگا پڑگیا

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری نے ایف آئی اے حکام کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات اے ایس آئی بلال کی جانب سے تشدد کرنے کے خلاف درخواست دی تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا اور تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم بنادی۔

برطانوی شہری نے واقعے کے خلاف برطانوی سفارتخانے کو بھی درخواست دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *