ضمنی الیکشن میں حکومت کے جیتنے کی بات درست نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کے جیتنے کی بات درست نہیں، کامیابی کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں بھی ہم نے ضمنی الیکشن جیتا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ کوئی اور الیکشن جیتے تو مقبولیت، ہم جیتیں تو دھاندلی، رونا پارٹی کے مقدر میں رونا لکھا جاچکا ہے، گزشتہ روز فارم 45 کے ڈرامے کا خاتمہ ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کےعوام نے الیکشن میں درست فیصلہ کیا، گھوڑے اور گدھے شیر کے سامنے نہیں ٹک سکتے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہارپک کے تین قطرے دینے کا الزام ہے، کوئی پاگل ہی ہوگا جو مؤکلوں کے سامنے ہارپک دے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *