ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور (پاکستان امیج)ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم میر حسن اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کن وجوہات پر ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔ ریلوے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا میڈیکل کرانا ہے، کیس کی تحقیقات کرنی ہے۔

ملزم میر حسن کے وکیل نے کہا کہ آج وکالت نامہ جمع کرایا ہے، اگلی سماعت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *