نگران وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر کا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وفاقی کابینہ میں ایک اور وزیر کا اضافہ ہوگیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق صدر عارف علوی نے ڈاکٹر کوثر عبد اللہ ملک کی نگران وفاقی کابینہ میں تقرری نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت کی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کے لیے ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *