دورانِ کنسرٹ خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ گئی، بوسہ بھی دیا

بنگلہ دیش(پاکستان امیج)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خاتون مداح اُن کے گلے لگ کر رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ کنسرٹ گزشتہ دنوں بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی لائیو پرفارمنس کے دوران، ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر آجاتی ہیں اور گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرنے لگتی ہیں۔

خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ کر روتی ہیں اور پھر گلوکار کا ہاتھ پکڑ کر اُنہیں ‘آئی لو یو’ (I Love You) بھی کہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

مداح گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتی ہیں، بعدازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو اسٹیج سے نیچے اُتار کر اُنہیں ٹیشو پیپر دیتے ہیں۔

دوسری جانب خاتون مداح کے یوں اچانک گلے ملنے سے عاطف اسلم ناراض نظر آئے لیکن انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اس صورتحال کو سنبھالا۔

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے عاطف اسلم کے مداحوں نے گلے ملنے والی خاتون مداح پر سخت تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا نامناسب اور غیراخلاقی سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *