اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ، انڈیکس بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں، آج بھی انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ حصص بازار میں پیر کے روز 423 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے 100 انڈیکس 71332 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔

دریں اثنا پیر کے روز انٹربینک کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہونے سے 278 روپے 05 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس میں تیزی سے 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *