بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔

ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسٹیٹ کونسل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو عدالت نے استدعا منظور کرلی۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں ، البتہ کچھ وقت چاہیے ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے انھیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں۔

عدالت نے بشری بی بی بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔

عدالت کی اسٹیٹ کونسل کی وقت مانگتے کی استدعا منظور کرکے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *