پاکستان ہاکی فیڈریشن نے3سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائےگی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق قومی سینیئر ہاکی چیمپئن شپ 12 اکتوبر تا 23 ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس کو 18 ستمبر تک شرکت کنفرم کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہےکہ قومی ہاکی چیمپئن شپ تین سال بعد ہو رہی ہے، آخری مرتبہ قومی ہاکی چیمپئن شپ نومبر 2020 میں منعقد ہوئی تھی،66 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *