پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ سیریز کیلئے ایک اور بڑی آواز بلند ہوگئی

راولپنڈی (پاکستان امیج) پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھارتی نژاد سینئر کھلاڑی ایش سودھی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ سیریز کی تجویز کی مکمل حمایت کر دی۔یہ تجویز چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے دی تھی۔

روہت شرما کا موقف تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے تواتر سے یہ سیریز کرانا لازمی ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی این پی کے سوال پر ایش سودھی نے ایبسلوٹلی ایگریڈ بولتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوتے ہیں تو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے ۔میں روہت شرما کی اس تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ایش سودھی کا تعلق انڈین پنجاب سے ہے اور وہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *