تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق رکن پنجاب چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق پی پی 164سے سنی اتحاد کونسل کےامیدوار چودھری یوسف میو نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا،چودھری شبیر گجر کو ہلوکی پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا،چودھری یوسف میو کا مزید کہناتھا کہ پی پی 164میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم دھاندلی کی چند شکایات سامنے آئی ہیں، دھاندلی کی شکایات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ،ان کا کہناتھا کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پچھلے الیکشن سے بہتر رہنے کا امکان ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *