لاہور (پاکستان امیج )ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی کہانی کو جھوٹ ثابت کر دیا، طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد دونوں ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ دھرنے کے مقاصد مذہبی نہیں بلکہ سیاسی تھے، پنجاب حکومت دھرنے کی ذمہ دار نہیں بلکہ اس سازش کا شکار تھی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ 2017کے ٹی ایل پی دھرنے کا مقصد ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ تھا اور اس سازش کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی نواز شریف کے بہت قریب ہیں، ان کی بات درست ہے کہ نواز شریف نے الیکشن سے پہلے ہی وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
طلال چودھری نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نواز شریف کے خود وزیراعظم بننے سے بڑا ماسٹرسٹروک ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک پر طلال چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بڑے سیاستدان ہیں ان سے یہی کہوں گا کہ جو پی ٹی آئی نے آپ کے ساتھ کیا ہے، اس کے بعد آپ ہمارے پاس واپس لوٹ آئیں، ہر بار معاملات تحاریک سے حل نہیں ہوتے، سیاستدانوں کو بات چیت کرنی چاہئے۔
بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر طلال کا کہنا تھا نجی ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ان کی کہانی کو جھوٹ ثابت کر دیا، طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوئے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image