بی آر ٹی سروس خیبرپختونخوا حکومت پر بوجھ بن گئی،یومیہ ایک کروڑ 92لاکھ 50ہزار روپے خسارے کا سامنا

پشاور(پاکستان امیج)بی آر ٹی سروس خیبرپختونخوا حکومت پر بوجھ بن گئی،یومیہ ایک کروڑ 92لاکھ 50ہزار روپے خسارے کا سامنا ہے،بی آر ٹی بس سروس کو ماہانہ 57کروڑ 75لاکھ خسارہ ہوگا،سالانہ خسارہ 6ارب 93کروڑ روپے ہونے سے صوبائی حکومت کو مشکلات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بس سروس کے افتتاح سے ابتک 4برس میں 27ارب 72کروڑ روپے خسارہ ہو چکا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خسارہ مسافروں کو سفر کی سہولت دینے پر ہوا،مسافروں سے اوسطً 28روپے لئے جاتے ہیں، خرچ 80روپے آتا ہے،دستاویز کے مطابق فی مسافر 55روپے سبسڈی، یومیہ خسارہ ایک کروڑ 82لاکھ روپے بنتا ہے، 500ارب روپے قرض کی ادائیگی بھی بمعہ سود واپسی شروع ہو گئی،قرض کا سود ادا کرنے کیلئے سالانہ 10ارب روپے درکارہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے ہی آمدن اور اخراجات میں فرق کم کیا جاسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *