عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کئے،آزادعدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے ،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا کسی صورت قبول نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا کھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *