پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوائزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافہ کیا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی مصنوعات مستحکم ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *