اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی اور پٹیشن بحالی کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو دن پہلے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر بشریٰ بی بی کے وکلا نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 22 تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *