ریاست کیخلاف بیان بازی کا کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23اپریل تک منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ریاست کیخلاف بیان بازی کے کیس میں اعظم سواتی کی 23اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اعظم سواتی پرریاست کے خلاف بیان بازی کے کیس کی سماعت ہوئی،اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی،عدالت نے اعظم سواتی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کیلئےپراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23اپریل تک منظور کرلی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *