حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں چڑھاو ہی مقامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ نے امید ظاہر کی ہے مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *