ویسٹ انڈیز کے خلاف سپنرز کی کارکردگی اہم ہو گی،ویمن کرکٹر سدرہ امین

کراچی (پاکستان امیج)قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سپنرز کی کارکردگی اہم ہو گی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے۔سدرہ امین کا کہنا ہے کہ پریکٹس میں کٹ، پل اور پاور ہٹنگ کی خصوصی تیاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا موسم یکساں ہے، ہمارے میچز کم ہوتے ہیں لیکن ہم فٹنس پر مکمل توجہ دیتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گے جو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے مقابلہ 18 اپریل کو ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *