2 روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض اب کہاں ہیں ؟ پتا چل گیا

کراچی (پاکستان امیج) 2روز قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے پاکستان ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔ مہندی لگے ہاتھوں سے بیٹنگ بھی کی اور بولنگ بھی کروائی۔

مقامی اخبار روزنامہ “جنگ “کی رپورٹ کے مطابق ہاتھوں پر مہندی، چہرے پر مسکراہٹ لیے پاکستان ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض ٹریننگ کرنے نیشنل سٹیڈیم پہنچیں۔2روز قبل ان کا نکاح سابق کپتان وقار یونس کے بھائی سے ہوا جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا اور ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔

سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس، سکیورٹی فراہمی کیلئے محمود خان کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے پاکستان ٹیم نے3 گھنٹے کا بھرپور سیشن کیا جس میں فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور کیچز کی پریکٹس کی۔سابق کپتان بسمعہ معروف نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گی۔ کراچی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گے جو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے مقابلہ 18 اپریل کو ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *