سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا معاملہ، بھارتی پولیس کی پھرتیاں، کسے گرفتار کر لیا گیا؟ جانئے

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، بھارتی پولیس نے واقعہ کے ذمہ دار دو افراد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کر دیاہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت وکی صاحب گپتا اور ساگر شری جوگیندر پال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بہار سے ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے دونوں مبینہ ملزمان کو گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے بھوج کے ایک مندر میں پناہ لی ہوئی تھی، خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر گرفتار ملزمان کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بائیک پر ہیلمٹ پہنے 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔واضح رہے کہ بشنوئی گینگ گلوکار سدھو موس والا اور راجپوت رہنما، سماجی کارکن اور کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی سمیت کئی ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *