16اپریل سے بارشیں برسانے والے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16اپریل کی رات بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،مغربی ہوائیں 18اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ 18سے 21اپریل کے دوران پنجاب، اسلام آباد، مری میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 18سے 20اپریل کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، رپورٹ کے مطابق 17سے 19اپریل کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، جامشورو، لاڑکانہ میں بادل برسنے کا امکان ہے، اسی طرح 16سے 19اپریل گوادر، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ہرنایہ، مستونگ، بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *