ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستانی سے پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ آج راولپنڈی رپورٹ کرے گا، کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *