کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد اور حیدر آباد میں ٹریفک حادثات میں دو بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 18سے زائد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپرہائی وے جوکھیو موڑ کے قریب 2مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر حیدرآبادمیں ایم نائن موٹروے نوری آباد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ،کوچ الٹنے سے 2مسافر جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،مسافر کوچ کراچی سے قمبرشہداد کوٹ جارہی تھی ۔
Pakistan Image