ذوالفقار علی بھٹو کی45 ویں برسی کا ملتوی شدہ جلسہ آج ،کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری

لاڑکانہ (پاکستان امیج)سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق برسی پر ملک بھر سے کارکن اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں شام 6 بجے ہو گا، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
پولیس اہلکار مرکزی پنڈال کے بیرونی حصے میں تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین، سادہ لباس اور ٹریفک اہلکار شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *