بالی وڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ودیابالن اقرباپروری پر برس پڑیں

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ اقربا پروری سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو، میں یہاں موجود ہوں، کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی،ودیا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور ان کا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی وہ اپنی کام سے مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں۔ تاہم میں سمجھتی ہوں مجھے اپنے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *