پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کرلی گئی،ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارش یا قواعدو ضوابط کے بغیر بھرتی افراد کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائیگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے اس بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں،پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا، لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ،چیئرمین پی سی بی ادارے میں سمارٹ ٹیم اور سمارٹ آپریشنز کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *