الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے،رضا ربانی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے، اگر حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا چاہیے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو آئینی طور پر متعین اپنے مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں میں وفاقی قانون سازی کی فہرستوں جو کہ صوبوں کے پاس ہیں کی تشریح کرنے کا رجحان ہے، مرکزیت کے حق میں یہ 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے مترادف ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *