مقابلہ حسن جیتنے والی ملائیشیا کی حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا، مگر کیوں؟

ملائیشیا(پاکستان امیج)ملائیشیا میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی 24 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر سے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاج واپس لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائی لینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی، اس ویڈیو میں 24 سالہ حسینہ ورونکا ترنسپ کو متعدد مردوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور ان کے دیے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وائرل ہونے پر خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔
منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں: مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی سعودی ماڈل ‘رومی القحطانی’ کون؟

منتظمین کی تنقید کے بعد اگرچہ متعدد افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی تھی تاہم اس باوجود حسینہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا۔

ورونکا ترنسپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *