سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج حلف اٹھا لیا

کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

مستقل جج کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبدالرحمٰن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ججز اور وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *