وزیر صنعت پنجاب شافع حسین نے مہنگی بجلی کا حل بتادیا

گجرات (پاکستان امیج) وزیر صنعت پنجاب شافع حسین نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں شافع حسین نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معشیت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔وزیر صنعت پنجاب نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے 3 ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے۔

شافع حسین نے یہ بھی کہا کہ خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کے بجائے اکٹھے ہوجائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *