ندا یاسر نے نوجوان جوڑوں کو شادی کامیاب بنانے کے مفید مشورے دیدیئے

لاہور (پاکستان امیج)پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کوشادی کامیاب بنانے کیلئے مفید مشورے دیدیئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں ندا یاسر سے سوال کیا گیا کہ اپنے کام کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے انہوں نے یاسر نواز سے اپنی شادی کیسے کامیاب بنائی اور کیا اس دوران کوئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا؟

ندا نے جواب میں کہا کہ کامیاب شادی کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، لوگ محنت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن شادی ایک ہی ہوتی ہے اور اس کے لیے اور بھی زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سمجھوتہ اور ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے اور اس طرح شادی کو برقرار رکھا جاتا ہے، جس کی نئی نسل میں بہت کمی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان کے اور شوبز کے کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ان کے خلاف سازشیں کیں تاکہ دونوں میاں بیوی میں دراڑ آجائے لیکن جیسے ہی مجھے اس چیز کا احساس ہوا تو میں نے ان لوگوں سے میل ملاپ ختم کردیا، اور اپنی اس پالیسی کے زندگی میں واضح مثبت اثرات دیکھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *