اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف کی نوشکی قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت کی ہے،وزیراعظم نے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ، افسوس کااظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی،وزیراعظم نے مقتولین کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
Pakistan Image