عوام جاگ چکی ہے تو تحریک انصاف کو کیا کرنا چاہیے ؟مصدق ملک نے” مشورہ” دیدیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) عوام جاگ چکی ہے تو تحریک انصاف کو کیا کرنا چاہیے ؟ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے “مشورہ ” دیدیا ۔انکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں بہت سے لوگ الیکشن کے بعد خوش نہیں ہیں، خرم دستگیر خان، رانا ثناء اللہ، عابد شیرعلی کا الیکشن ہار جانا بہت تعجب کی بات ہے، بہت سے لوگوں کا گمان ہے الیکشن میں slectivity سے انہیں نقصان پہنچایا گیاہے، مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی سے بھی ناراض ہیں، عوام جاگ چکی ہے تو پی ٹی آئی تعمیر و تدبیر کرے تباہی کرنے کیوں چلی ہے۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو 8 فروری کے الیکشن سے مطمئن ہو، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت بنانے کی دعوت دی گئی، پیپلز پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کو غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی، پی ٹی آئی کو واقعی اکثریت حاصل تھی تو حکومت بنالیتی۔ہماری پارٹی کی حکومت اس وقت تک ہے جب تک نواز شریف چاہیں گے، نواز شریف نے سادہ اکثریت ملنے کی صورت میں ہی وزیراعظم بننے کا فیصلہ کیا تھا، عوام نے ہمیں سادہ اکثریت نہیں دی ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پر عیاں ہے پاکستان میں گھسا تو اس کا کیا حال ہوگا، بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *