عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی یانہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) رمضان اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، کئی ممالک میں کل عید الفطر متوقع ہے اور کچھ رہ جانیوالے ممالک میں جمعرات کو عید الفطر ہوسکتی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہوگا کہ عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی؟

روزنامہ جنگ کے مطابق نماز عید کی کوئی قضا نہیں ہے، اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ جائے تو اس کی کوئی قضا نہیں ہے۔اسی طرح بتایا گیا ہے کہ نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے جبکہ نماز عید کے بعد جب خطبہ دیا جائے تو اس کے بعد دعا کرنا ثابت نہیں، خلافِ سنّت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *