ممبئی(پاکستان امیج) بھارت کی معروف ویب سیریز ’ مرزا پور ‘ کے شائقین افسردہ خبر آ گئی، اداکار دیویندو شرما عروف ’ منا بھیا‘ سیزن 3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دیویندو شرما نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسرے سیزن میں اپنا کردار دوبارہ نہیں کریں گے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کے منفی کردار نے ان کی شخصیت پر بہت برا اثر ڈالا ہے جو اکثر ان کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔’مرزا پور 3‘ کا پہلا ٹیزر 19 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس ویب سیریز میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی شامل ہیں۔
Pakistan Image