سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی(پاکستان امیج)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر یں آنے کا سلسلہ جاری ہے،سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئی ذخائر دریافت ہوئے ہیں، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹکمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا آگاہ کردیا ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،او جی ڈی سی ایل نور ویسٹ کنواں نمبر۔1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ گیس کے نئے ذخائر سے 12لاکھ 40ہزار کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔گیس کے نئے دریافت سے ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *