کیا آپ کو معلوم ہے کہ اداکارہ سنیتا مارشل شوبز میں آنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل متعدد شعبے آزما چکی تھیں۔ شو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ سنیتا مارشل نے بتایا کہ انہیں بچپن میں ٹیچر بننے کا شوق تھا، پھر انہوں نے کاروبار کرنے کا بھی سوچا، جب ملازمت کرنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ایئر ہوسٹنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی اور سلکیٹ بھی ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ کو بطور کریئر چنا اور اداکارہ بن گئیں۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت2 میں اقرا عزیز کی بھابی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو ہنسنا منع ہے میں شرکت کی۔ شو کے دوران اداکارہ نے پوچھے جانے والے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔ اس دوران اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک اس لیے فلم نہیں کی کیوں کہ جب انہیں فلموں میں کردار آفر ہو رہے تھے اس وقت صرف پنجابی فلمیں ہی بنتی تھیں، اس لیے انہوں نے آج تک کوئی فلم نہیں کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آج انہیں فلم میں اچھا کردار آفر ہو تو وہ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف
سنیتا مارشل نے شو کے دوران میزبان کو ماڈلنگ سے متعلق ٹپس بھی دیں۔ سنیتا مارشل کا بتانا تھا کہ انہیں کالج کے زمانے میں پہلا اشتہار ملا تھا، یہ اشتہار ایک شیمپو کا تھا، اشتہار میں کام کرنے کے بعد انہوں نے کالج جانا چھوڑ دیا تھا کہ کیوں کہ انہیں لڑکے بہت تنگ کرتے تھے۔ اداکارہ کا اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ جلد ایک منفی اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *