معروف ٹک ٹاکر سحر حیات ماں بن گئیں

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر سحر حیات کے گھر رمضان کے مبارک مہینے میں رحمت آئی ہے، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سحر حیات اور اُن کے شوہر سمیع رشید نے اپنے ہاں پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع رشید نے ایک مشترکہ پوسٹ جاری کی ہے جس میں اس جوڑے کے ہاتھوں میں ننھی پری کا پاؤں دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر سحر حیات اور ان کے شوہر نے بیٹی کا چہرہ تاحال مداحوں کو نہیں دکھایا۔

سحر حیات اور سمیع نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی بیٹی ’نعمت‘ اور ’رحمت‘ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Sehar Sami (@iseharhayat)

سحر حیات اور سمیع رشید کی اس پوسٹ پر اس جوڑی کے مداحوں، قریبی دوستوں و خاندان کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *