اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

“جیو نیوز” کے مطابق بشریٰ بی بی کی ان کے شوہر عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے باعث عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانےکے فیصلے پرعمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس سے سٹیٹ کونسل عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمدکیوں نہیں ہوا؟

عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ متعلقہ حکام سےرابطہ کرکے آج ہی آگاہ کریں، چیف کمشنر آفس، جیل حکام اور دیگر فریقین سےرابطہ کرکے رپورٹ دیں۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ دونوں طرف سے سیاست ہو رہی ہے،عید کے بعد اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پربشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی اور دونوں کی عید پر ملاقات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *