کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں، محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں، انہیں رن آؤٹ ناپسند ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت اور خصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا، بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبر درست نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا، اس دن سو نہیں سکا تھا۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے، پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر ہیں، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتداء میں منصور رانا، اعجاز احمد اور علی ضیاء نے بہت مدد کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *