لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہونے کے بارے میں اپنے بیان کی وضاحت کر دی ۔
نوال سعید نے انسٹاگرام سٹور ی پر جاری پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں صرف بھوک ہی برداشت نہیں کرنی بلکہ ہمیں آنکھوں ، کانوں اور زبان کو بھی قابو میں رکھنا ہے ، شوکے دوران دیئے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تاکہ کچھ لائکس حاصل کیئے جا سکیں ،اس سے کسی بھی انفرادی شخصیت کی پرائیویسی اور عزت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور خاص طور پر جب لوگوں کے نام غلط فرض کیے جاتے ہیں، جن کا اس سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتاہے ، حالیہ شو میں کوئی نام نہیں لیا گیا ، بلکہ متنازعہ سوالات سے گریز کیا گیا، یہ ایک بہترین مثال ہے۔آپ سب پر اللہ کی رحمت ہو۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میسجز کرتے رہے ہیں ۔
Pakistan Image