پاکستان میں عید کا معاملہ، کیا اس بار بھی سعودی عرب کیساتھ ہوگی؟ ماہر فلکیات کا مؤقف بھی آگیا

لاہور(پاکستان امیج)ماہر فلکیات جاوید اقبال نے کہاہے کہ رواں رمضان 29 روزے ہوں گے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی۔

ماہر فلکیات کے مطابق عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔ عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، عید کا چاند 8 اپریل کی شب 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا۔

8 اپریل کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہوگا، نیا چاند پیدا ہوتے ہی فوراً نظر نہیں آتا، 9 اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، مطلع صاف ہوا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، پاکستان میں 29 اور سعودی عرب میں 30 روزے ہوں گے۔ پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں عید اس سال ایک ساتھ ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *