صدر آصف زرداری کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک ہم منصب کو عید الفطر کی پیشگی مبارک دی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ترک صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *